ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے 20 کروڑ ڈالر کی امداد

Jul 16, 2022 | 15:11:PM
ورلڈ بینک،پاکستان،ڈالر امداد، منظوری،کسان،سہولت
کیپشن: رقم کی فراہمی سے تقریباً 1 لاکھ 90 ہزار چھوٹے کسان مستفید ہوں گے/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر امداد فراہمی کی منظوری دے دی گئی، ورلڈ بینک کا رکن بننے کے بعد سے اب تک پاکستان کو بینک کی جانب سے 40 ارب ڈالر امداد دی جا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گھی اور آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی

 ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے 20 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کی منظوری دے دی گئی، ورلڈ بینک کی جانب سے رقم صوبہ پنجاب کے لیے فراہم جائے گی۔

 ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ رقم زرعی شعبے کی بہتری اور چھوٹے کسانوں کے منصوبوں کے لیے خرچ ہوگی، موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ چھوٹے درجے کے کسانوں کو ٹیکنالوجی سہولت دی جائے گی۔

 ورلڈ بینک کے مطابق پانی کے استعمال میں بہتری اور چھوٹے کسانوں کی آمدنی بڑھانا ہوگی، زرعی شعبہ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ رقم کی فراہمی سے چھوٹے کسان فصلوں کی پیداواری صلاحیت کو بڑھا سکیں گے۔

 موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان میں پیداواری صلاحیت میں کمی دیکھی گئی، رقم کی فراہمی سے تقریباً 1 لاکھ 90 ہزار چھوٹے کسان مستفید ہوں گے، 14 لاکھ ملین ایکڑ زمین کو پانی کی فراہمی کو بہتر بنایا جا سکے گا۔

 ورلڈ بینک کا رکن بننے کے بعد سے اب تک پاکستان کو بینک کی جانب سے 40 ارب ڈالر امداد دی جا چکی ہے، اس وقت عالمی بینک کے تعاون سے 14.2 ارب ڈالر کے 60 پراجیکٹس جاری ہیں۔