عوام کےلئے اچھی خبر: گھی اور آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی

Jul 16, 2022 | 12:44:PM
آئل ، گھی،قیمتوں،کمی،عالمی مارکیٹ،سستا
کیپشن: درجہ دوم کے گھی اور آئل کی قیمتوں میں واضح کمی آئی/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) درجہ دوم کے گھی اور آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی۔ درجہ دوم 12 کلو گرام کا پیک 350 سے 400 روپے سستا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق درجہ دوم کے گھی اور آئل کی قیمتوں میں واضح کمی آئی ہے۔ درجہ دوم 12 کلوگرام کا پیک 350 سے 400 روپے سستا ہوگیا۔ درجہ دوم کا گھی اور آئل 500 روپے فی کلوگرام ہوگیا جبکہ 12 کلو گرام گھی اور آئل کا پیک 6000 روپے کا ہوگیا۔

 دوسری جانب عید کے بعد انٹر بینک میں ڈالر اور روپیہ کمزور ہو گیا۔ ہفتہ وار رپورٹ کے مطبق ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 4 پیسے مہنگا ہوگیا، ڈالر 207.91 روپے سے بڑھ کر 210.95 روپے کا ہوگیا۔

انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈیڑھ روپے مہنگا ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 209 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 211 روپے کا ہوگیا۔

 ماہرین معیشت کے مطابق عید تعطیلات کے بعد درآمدی ادائیگی پر ڈالر کی طلب دیکھی گئی، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے بعد روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی منظوری کے بعد پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر ملیں گے، تجارتی خسارہ اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی وجہ سے پریشر دیکھا گیا۔