ضمنی انتخابات صاف شفاف ہوں گے:چیف الیکشن کمشنر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں صاف شفاف ضمنی انتخابات کرانا اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی پابندی یقینی بنائی جائےاس سلسلے میں تمام افسروں کو ہدایات جاری کردیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ضلعی انتظامیہ کو ہر صورت الرٹ رکھا جائے۔ رینجرز کی ضرورت پڑنے پر خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔