100فیصد گیس سپلائی بحال ، لاہور ریجن میں بڑے پیمانے پر انڈسٹری بند

Dec 16, 2022 | 19:47:PM
سوئی ناردرن گیس کمپنی، لاہور ریجن، بڑے پیمانے، انڈسٹری بند،
کیپشن: صنعتیں بند، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا)سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کے سسٹم پر بڑے پیمانے پر انڈسٹری بند ہو گئی،سو فیصد کوٹہ پر گیس بحال ہونے پر انڈسٹریل سیکٹر نے گیس کا استعمال چھوڑ دیا،افسران نے صنعتکاروں سے رابطے کرنا شروع کر دیئے۔
کمپنی کے پاس اضافی گیس موجود ہونے کے باوجود صنعتی سیکٹر نے استعمال کرنا چھوڑ دی،ذرائع کے مطابق ایل این جی سسٹم میں شامل ہونے پر اضافی گیس مل گئی ہے، جس پر سوئی ناردرن لاہور ریجن نے کیپٹو پاور انڈسٹری گیس سپلائی کا کوٹہ سو فیصد کر دیا،تاہم سو فیصد کوٹہ کے مطابق فراہمی کے باوجود صنعتی سیکٹر گیس استعمال کرنے سے گریز کرنے لگا ہے۔
اس سے قبل کیپٹو پاور انڈسٹری کو لوڈ کے مطابق پچاس فیصد کوٹہ پر گیس دی جا رہی تھی،سسٹم میں ایل این جی شامل ہونے پر سوئی ناردرن نے انڈسٹری کو گیس بحال کی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایاسوئی ناردرن گیس کمپنی کے افسران صنعتکاروں سے رابطہ کر کے گیس استعمال کرنے کی درخواست کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب سسٹم پر گیس موجود ہونے کی وجہ سے گھریلو صارفین کو دس گھنٹے گیس دینے کا فیصلہ کیا گیا، گھریلو صارفین سے ایل این جی کی قیمت بلوں میں وصول نہیں کی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا عوام کو بڑا ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ