ڈالر نایاب، 250 پر چلا گیا: شیخ رشید کا دعویٰ

Dec 16, 2022 | 11:51:AM
شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈالر نایاب، 250 پر چلا گیا ہے، ریزرو 7 ارب سے کم، ٹیکسٹائل انڈسٹریاں بند، آئی ایم ایف سے کٹی اور سیاسی عدم استحکام خطرے کی علامت ہے
کیپشن: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈالر نایاب، 250 پر چلا گیا ہے، ریزرو 7 ارب سے کم، ٹیکسٹائل انڈسٹریاں بند، آئی ایم ایف سے کٹی اور سیاسی عدم استحکام خطرے کی علامت ہے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم عمران خان کو دیوار کے ساتھ لگا کر نااہل کروانا چاہتی ہے، کیر ٹیکر حکومت کا دورانیہ بڑھانا چاہتی ہے، الیکشن سے فراری ہے، 75 فیصد عوام جو عمران خان کے ساتھ ہے اُس رائے عامہ کا گلا دبانا چاہتی ہے، عمران خان کے پاس اسمبلیاں توڑنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں رہا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 16 دسمبر وہ خونی دن ہے جب پشاور اے پی ایس میں 8 سال پہلے ہمارے بچوں کو شہید کیا گیا، دہشتگردی دوبارہ سر اُٹھا رہی ہے اور 2 اہم دہشتگرد کل راولپنڈی اسلام آباد سے گرفتار ہوئے ہیں جو انتہائی تشویشناک ہے۔