بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستانی ایتھلیٹس کی شرکت کو حتمی شکل دیدی گئی

Dec 16, 2020 | 22:00:PM
بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستانی ایتھلیٹس کی شرکت کو حتمی شکل دیدی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستانی ایتھلیٹس کی شرکت کو حتمی شکل دیدی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی زیرصدارت پاکستان سپورٹس بورڈ کی 89 ویں ایگزیکٹو کمیٹی کااجلاس ہوا،اجلاس میں ملک میں ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے، اجلاس میں بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستانی ایتھلیٹس کی شرکت کو حتمی شکل دی گئی،ایگزیکٹو کمیٹی کی پاکستان سپورٹس بورڈ کی تنظیم نو کی تجویز کی منظوری کرلی گئی، خصوصی سیکرٹری کی سربراہی میں ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں۔
اجلاس میں پی ایس بی انجینئرنگ اور فنانس ونگ کی مضبوطی کےلئے تجاویزطلب کی گئیں،ایگزیکٹو کمیٹی نے پاکستان میں آئندہ چودہویں جنوبی ایشین گیمز کی تیاری کے منصوبے کا بھی بغور جائزہ لیا،اس کے علاوہ قلیل مدتی معاہدوں پر غیر ملکی کوچوں کی خدمات حاصل کرنے کےلئے اجلاس میں نئے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیاگیا،چین میں چھٹے ایشین بیچ گیمز اور جاپان میں 32 ویں اولمپک کھیلوں میں شرکت کےلئے پاکستان کے دستہ کو منظور کرلیا گیا۔