وزیراعظم کو مستعفی ہونا پڑیگا، سندھ حکومت کی قربانی کو بھی تیارہیں،بلاول بھٹو

Dec 16, 2020 | 14:04:PM
وزیراعظم کو مستعفی ہونا پڑیگا، سندھ حکومت کی قربانی کو بھی تیارہیں،بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ 31 جنوری تک وزیراعظم کو مستعفی ہونا پڑے گا، ضرورت پڑی تو سندھ حکومت کی قربانی کو تیار ہے، سلیکٹڈ حکمرانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے، لانگ مارچ کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور جلسہ کامیاب بنانے پر سب کا مشکور ہوں، لانگ مارچ کو بھی کامیاب بنائیں گے، ہم نے آمریت کا مقابلہ کیا، حکومت کو بھی گھر بھیجیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گھبراہٹ کا شکار ہے، یہ جانتے ہیں انہیں سینیٹ میں اکثریت نہیں ملے گی، حکومت کی کوشش ہے دھاندلی کر کے سینیٹ الیکشن میں اکثریت حاصل کرے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا 31 دسمبر تک تمام جماعتوں کی قیادتوں کے پاس استعفے جمع ہونگے، ہم ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے ملک اور اداروں کو نقصان ہو، ہم ملک اور ملکی اداروں کو بچانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی مزاحمت کی تحریکیں چلانی کی ایک تاریخ ہے، ہمارے کارکنان کا جوش و جذبہ سب کے سامنے ہے، حکومت اور اس کے نمائندگان ہمارے کارکنان کے جوش و جذبہ کا مقابلہ نہیں کرسکتے، لاہور کے کارکنوں نے 13 دسمبر کے جلسے کیلئے بہت محنت کی۔
بلاول بھٹو زرداری کا سانحہ آرمی پبلک سکول سے متعلق کہنا ہے کہ سانحہ کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچا کر غمزدہ خاندانوں کو انصاف مہیا کریں گے،بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کے مجرموں کو کیفر کردار پہنچایا جائے۔چیئرمین پیپلزپارٹی کی جانب سے اے پی ایس پشاور کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔انہوں نے اے پی ایس شہیدوں کے والدین کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ماں کے بیٹے کی حیثیت سے پارٹی سمیت شہید طلبا کے والدین سے اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے مجرموں کو کیفر کردار پہنچانے تک سانحہ قوم کے ضمیر کو جھنجوڑتا رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاست اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ثابت کریں کہ دہشت گرد کمزور ہیں۔