پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،شہریوں کا رد عمل بھی آ گیا

Aug 16, 2023 | 10:27:AM
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،شہریوں کا رد عمل بھی آ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رومیل الیاس)نگران وفاقی حکومت نے آتے ہی عوام پر پٹرول بم گرا دیا ،پٹرول کی قیمت میں 17 روپے 50 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کر دیا گیا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آنے دن اضافے پر شہریوں کا رد عمل بھی آ گیا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو شہریوں نے یکسر مسترد کردیا،شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھے گی،ملکی معیشت پہلے ہی تباہی وبربادی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ زیادہ آمدنی والے اور مہنگی گاڑیوں کے مالکان کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں زیادہ کر دی جائیں اور عام آدمی جیسے موٹر سائیکل، رکشے اور چھوٹی گاڑی والوں کیلئے سبسڈی کا اعلان کیا جائے،کوشش کی جائے کہ لوگوں کو ریلیف ملے۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ’’بڑی خوشخبری‘‘