افغان صدر اشرف غنی لاپتہ ہو گئے

Aug 16, 2021 | 18:24:PM
افغان صدر اشرف غنی لاپتہ ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تاجکستان نے ملک میں افغان صدر کی موجودگی کی تردید کردی ہے۔
تاجک وزارت خارجہ کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کا طیارہ تاجکستان کی حدود میں داخل ہوانہ ہی لینڈکیا،یہاں تک کہ تاجکستان کو اس معاملے میں افغان حکام کی کوئی درخواست بھی موصول نہیں ہوئی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان صدر ممکنہ طور پر ازبکستان فرار ہوئے ہیں ۔تاہم ازبک حکومت کی جانب سے بھی کوئی واضح بیان جاری نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کابل پر طالبان کے قبضے سے قبل افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہو گئے تھے۔ملک سے فرار ہونے کے بعد انہوں نے گزشتہ روز فرار ہونے کی وجہ بھی بیان کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے کیوں فرار ہوا؟ اشرف غنی کا پہلا بیان سامنے آگیا