عید پر بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

Apr 16, 2023 | 10:26:AM
آج کا موسم کیسا رہے گا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عادیہ ناز،کومل اسلم)لاہورمیں آج مطلع ابرآلود ہے ،ٹھنڈی ہوا چلنے سے موسم خوشگوارہوگیا۔ پنجاب بھر  میں منگل کوبارش متوقع ہے ،عیدبھی ٹھنڈی ہونے کاامکان ظاہرکیاجارہاہے۔


بالائی خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں چندمقامات کے علاوہ مری،گلیات اورگردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے،چترال،دیر،سوات،مانسہرہ ،ایبٹ آباد،مردان،پشاور،وزیرستان اورخیبرمیں بھی بادل برس سکتے ہیں ۔


خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔گلگت بلتستان،پنجاب اوربلوچستان کے کئی علاقوں کے علاوہ کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے ،بعض مقامات پرموسلادھاربارش کابھی امکان ہے۔


گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران خیبرپختونخوا، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ کوئٹہ ،قلات اورخضدارمیں بھی بادل برسے۔
آج اسلام آباد میں تیز ہوائیں اور جھکڑ چلیں گے ، اُدھر محکمہ موسمیات نےشہر قائد میں عید کے دنوں میں مطلع صاف اورکہیں ابرآلود رہنے کی نویدسنائی ہے ۔آج ملک کے کئی میدانی علاقوں میں آج موسم خشک اور گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے،شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا،اس وقت پارہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ پر ہے،شہر میں مرطوبیت زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہونے لگی،مرطوبیت زائد ہونے پر درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس ہوتا ہے،عموماً مرطوبیت 40 فیصد سے زائد ہو تو درجہ حرارت کی شدت زیادہ ہوتی ہے۔

کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ہے،جنوب مغربی سمت سے ہوا کی رفتار 10 ناٹیکل مائل ہے،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔

ضرور پڑھیں :عید پر  نئے کرنسی نوٹ،اسٹیٹ بینک سے اہم خبر آ گئی

شہر لاہور میں فضائی آلودگی بے قابو،آلودگی کے اعتبار سے لاہورتیسرے نمبر پر آ گیاشہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 149 ریکارڈ،سید مراتب علی روڈ پرآلودگی کی شرح182ریکارڈ،شاہدرہ میں فضائی آلودگی کی شرح 175ریکارڈ،یو ایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح 152ریکارڈ کی گئی ۔