عمران خان کے  5 اہم ترین فیصلوں کو بریک لگ گئی

Apr 16, 2022 | 15:25:PM
عمران خان کے  5 اہم ترین فیصلوں کو بریک لگ گئی
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان کی  وفاقی کابینہ کے 5 اہم ترین فیصلوں کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے زبانی احکامات پر 5سمریوں کی سرکولیشن سے منظوری لی گئی۔ وزیراعظم آفس کی ہدایت پر سابق وفاقی کابینہ کی5 سمریوں کی منظوری معطل کردی گئی ہے۔ 

  ایم ڈی پی پی ایل، ایم ڈی پی ایل ایل سمیت 5 سمریوں کی سرکولیشن کے ذریعے عجلت میں منظوری لی گئی تھی۔ وزیراعظم آفس نے متعلقہ وزارتوں کو سمریاں نئی وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی۔نئی وفاقی کابینہ اور وزیراعظم شہباز شریف سمریوں کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔

وزیراعظم آفس نے سوال اٹھایا کہ  پی ٹی آئی حکومت نے آخری دنوں میں کابینہ اجلاس کے بغیر سرکولیشن کے ذریعے اہم امور کی منظوری کیوں لی ؟ایف 14/15،ایف 12اور جی 12سیکٹر میں بیوروکریٹس کو دوپلاٹس پالیسی پر منظوری لی گئی تھی۔چئیرمین نجکاری کمیشن کی تعیناتی کی شرائط سے متعلق سمری کی منظوری لی گئی تھی۔

 یہ بھی پڑھیں:  شہباز شریف کی کابینہ میں کون کون شامل؟ اہم خبر سامنے آ گئی