الیکشن میں تاخیر سے ملک کا نقصان ہوگا ، عمران خان

Sep 15, 2022 | 19:03:PM
الیکشن میں تاخیر سے ملک کا نقصان ہوگا ، عمران خان
کیپشن: عمران خان
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود روپے کی قدر گرتی جارہی ہے ، جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا روپے کی قدر میں بہتری نہیں آئے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے آج قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کی تاخیر کیلئے پی ڈی ایم جو بھی بہانہ کرے اس میں نقصان صرف پاکستان کا ہورہا ہے ،پاکستان کی مشکلات صرف سیاسی استحکام ختم ہونے سے ختم ہو ں گی اور سیاسی استحکام ختم ہونے کیلئے ضروری ہے کہ ملک میں فوری صاف الیکشن کرائے جائیں ۔  چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق موجودہ حکومت کے پاس گرتی معیشت کو روکنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے ، اس حکومت پر کسی کو اعتماد نہیں ہے پاکستان میں اور نہ ہی پاکستان سے باہر ، حکومت کہتی تھی کہ آئی ایم اف کے پیسے ملتے ہی ملک کی معیشت میں بہتری آئے گی مگر   ڈالر کی قدر  مزید بڑھتی جارہی ہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں :سیلاب زدگان کی مدد کی بجائے صرف فوٹوسیشن کرایا جارہا ہے ،شیخ رشید

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ ملک میں آج اگر مہنگائی ہے تو وہ اس لئے کیو نکہ انہوں نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط مانیں ، بغیر غریب انسان کا سوچے فیصلہ کیا گیا  اور یہ حکومت کبھی مہنگائی ختم نہیں کر سکتی کیو نکہ یہ پاکستان کے لئے کام کرنے کی نیت سے آئے ہی نہیں ، یہ حکومت میں صرف اپنے کیسز ختم کرنے آئے ہیں جس میں یہ سب کامیاب ہو گئے ہیں ۔