جمائمہ گولڈ سمتھ کے اپنی فلم کے بارے میں نئے انکشافات

Sep 15, 2022 | 15:45:PM
فائل فوٹو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابقہ وزر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ  جمائمہ نے   ٹورونٹو  میں انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں 2022 میں اپنی آنے فلم ’’وٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ‘‘  کے پریمئیر میں فلم کی کاسٹ سے کے متعلق بتایا۔ان کا مزید بتانا تھا کہ فلم کے کرداروں کا انحصار  ان کے اور ان کے بیٹوں کے پاکستان میں گزرے وقت کے تجربوں پر ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق ایک صحافی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’پاکستان میں رہتے ہوئے سب سے زیادہ کی جانے والے شکایات  یہ ہے کہ مغربی فلموں میں پاکستانیوں کو خودکش حملہ آور، ٹیرریسٹ یا منفی کردار کے طور پر دکھایا جاتا ہے۔ اسی لئے پاکستانی برٹش کی دوسری نسل کے بارے میں  ایک مکمل مختلف کہانی دکھانا ضروری تھا۔ ایما تھومپسن جو کہ کیتھ کا کردار نبھا رہی ہیں انھوں نے پاکستانی خاندان کی تلقید کرنے کی کوشش کی ہے‘‘۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ فلم میں کوئی بھی دہشت گرد موجود نہیں ہیں۔‘‘ اور کہا کہ ’’فلم میری ذاتی زندگی پر مبنی نہیں ہے بلکہ ان لوگوں پر ہے جن سے میں اپنی زندگی میں ملی۔‘‘


فلم ’’وٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ‘‘ کا اہم موضوع ارینگ میریج ہے، ایک ایسا موضوع جو ہمارے معاشرے میں اہمیت کا حامل ہے۔ اس گفتگو کو رومینٹک کامیڈی بھی کہا جا سکتا ہے جس میں مغربی ذوق کے مطابق کچھ مناظر ڈالے گئے ہیں۔ جو اس نظریے کے مخالف ہیں وہ بھی اس پر غور کرنا شروع کر دیں گے۔
جمائمہ کی مزید کہنا ہے کہ ’’یہ میرا کامیاب ارینج میرج پر ذاتی مشاہدہ ہے کہ اس کے پیشگی خیالات کیا ہو سکتے ہیں۔ نئی نسل کو اس فلم  میں کچھ حیرت انگیز طور پر خوش رہنے والےعناصر بھی ملے گئے۔

 یاد رہے کہ سابقہ وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈسمتھ نے اپنی زندگی کے دس سال پاکستان میں گزارے ہیں۔