الیکشن کمیشن کےاعتراضات خود ان کے خلاف چارج شیٹ ہیں۔۔شبلی فراز

Sep 15, 2021 | 12:20:PM
 الیکشن کمیشن کےاعتراضات خود ان کے خلاف چارج شیٹ ہیں۔۔شبلی فراز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو بغیر جھکاؤ کے فیصلے کرنے چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم خان سواتی نے سینیٹ کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں الیکشن کمیشن پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے ادارے کو تو آگ لگا دینی چاہیے جس کے بعدقائد حزب اختلاف شہباز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے وفاقی وزیر کے اس بیان کی شدید مذمت کی تھی جبکہ سینیٹ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ میشنوں کے استعمال کی حکومتی تجویز مسترد کر دی تھی۔

گزشتہ روز چیئرمین الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا جائزہ لیا گیا اور الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعظم سواتی اور وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کو نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔

 اس حوالے سے تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ جب الیکشن کمیشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس ہو رہا تھا، اس وقت الیکشن کمیشن کا 37 اعتراضات جمع کروانا غیر مناسب تھا۔

شبلی فرازنے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی جانچ پڑتال ہو رہی ہے، شروع ہونے سے پہلے ہی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

 وفاقی وزیرکا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے 37 اعتراضات میں سے 27 ان کے خلاف خود چارج شیٹ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ہونہار اور ضرورت مند طلبا کیلئے خوشخبری۔۔۔