’بائیکاٹ میکڈونلڈز‘ کی مہم زور پکڑ گئی، وضاحتی بیان جاری 

Oct 15, 2023 | 16:33:PM
بین الاقوامی فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈز کے اسرائیل میں مفت کھانا تقسیم کرنے کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد میکڈونلڈز کی پاکستانی برانچ نے وضاحتی بیان جاری کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بین الاقوامی فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈز کے اسرائیل میں مفت کھانا تقسیم کرنے کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد میکڈونلڈز کی پاکستانی برانچ نے وضاحتی بیان جاری کردیا۔

دو روز قبل یہ خبر سامنے آئی کہ  فلسطین پر حملہ آور  اسرائیلی فوج کو میکڈونلڈز مفت کھانا تقسیم کر رہا ہے جس کے سبب دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ’بائیکاٹ میکڈونلڈز‘ ٹرینڈ کرنے لگ گیا۔

سوشل میڈیا پر ’بائیکاٹ میکڈونلڈز‘ کے ٹرینڈ کے سبب لوگوں نے فوری طور پر اس کمپنی کے برگر کو کھانے سے پرہیز کرنا شروع کردیا جس کے وجہ سے میکڈونلڈزکی پاکستانی برانچ کے کاروبار پر اثر پڑ ا  اور انہوں نے اپنے بزنس کو بچانے کیلئے وضاحتی پیغام جاری کردیا۔

میکڈونلڈز نے اپنے آفیشل ’ایکس’ اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے میکڈونلڈز کی اسرائیلی برانچ سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان میں کام کرنے والی کمپنی کو ان سے علیحدہ قرار دیا ہے۔

اپنے وضاحتی پیغام میں برگر کمپنی نے لکھا کہ ’پاکستان میں قائم میکڈونلڈز ایک مقامی انٹرپرائز ہے جس کی مکمل ملکیت اور آپریشنز سیزا فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ پاکستان کے زیر اختیار ہیں۔‘

مزید پڑھیں:  بھارتی پنجابی فلم "موجاں ہی موجاں"کے لیڈنگ کردار 16 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے

سوشل میڈیا صارفین میکڈولنڈز کی جانب سے دی گئی اس وضاحت کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں اور ان کا موقف ہے کہ چاہے ’میکڈونلڈزپاکستان‘ کو کوئی پاکستانی کمپنی ہی چلا رہی ہو لیکن دنیا پھر کی برانچز کی پیرنٹ کمپنی تو ایک ہی ہے لہذا پاکستانی میکڈونلڈز یا تو پیرنٹ کمپنی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے اپنا نام تبدیل کرلے ورنہ اس وضاحت کی کوئی حقیقت اور حیثیت نہیں ہے۔