تین اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

Oct 15, 2023 | 00:56:AM
تین اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
کیپشن: پولیو وائرس،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کفایت علی شاہ)پاکستان کے تین اضلاع سے لئے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، وائرس حب اور پشاور سے لئے گئے نمونوں میں پایا گیا۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ  وائرس جینیاتی طور پر افغانستان میں وائرس سے منسلک ہے، لاہور کے نمونے میں پائے جانے والے وائرس کی جینیاتی جانچ ابھی جاری ہے۔

وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی مسلسل تصدیق تشویش کی بات ہے،پاکستان رواں سال متعدد پولیو مہمات کا انعقاد کر چکا ہے، مزید مہمات کی منصوبہ بندی کر رہا ہے تاکہ بچوں کو وائرس کے خطرے سے محفوظ رکھا جائے ۔

ڈاکٹر ندیم جان کا کہناتھا کہ  انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہم سب کا قومی فریضہ ہے،حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے مربوط اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے،والدین سے اپیل ہے  پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں ۔

یہ بھی پڑھیں: تیل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان