ایبولا وائرس کا پاکستان میں کوئی مشتبہ کیس رپورٹ نہیں ہوا

Oct 15, 2022 | 11:20:AM
فائل فوٹو
کیپشن: پاکستان میں ایبولا وائرس کا کوئی مشتبہ کیس رپورٹ نہیں ہوا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے ایبولا وائرس سے متعلق وضاحت جاری کردی۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ پاکستان میں ایبولا وائرس کا کوئی مشتبہ کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

 تفصیلات کے مطابق این آئی ایچ کے مطابق پاکستان کو ایبولا کیسز کا براہ راست خطرہ نہیں، اس سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں غلط ہیں۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ  وباء سے متاثرہ ممالک سے آنے والوں کی نگرانی کا مشورہ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ایبولا وائرس کے پاکستان میں داخل ہونے کا خدشہ

رواں ہفتے قومی ادارہ صحت نے ایبولا وائرس کے بارے میں انتباہی مراسلہ جاری کیا تھا۔ گزشتہ ماہ افریقی ملک یوگنڈا میں 36 ایبولا کیسز ریکارڈ ہوئے اور 23 اموات رپورٹ ہوئیں۔

ایڈوائزری کے مطابق سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ یوگنڈا سے آنے والوں کی مانیٹرنگ کرے۔ پاکستان آنے والے مشتبہ کسی بھی ایبولا کیس کی این آئی ایچ کو اطلاع دی جائے۔