شا دی کے بعد بیوی کی مرضی کہ شناختی کا رڈ پر باپ یا شو ہر کا نا م لکھوائے

Oct 15, 2021 | 18:51:PM
نادرا،نئی،پالیسی،برائے،شادی شدہ ،خواتین
کیپشن: نادرا،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)چیئرمین نادرا طارق ملک کاکہنا ہے  کہ شادی کے بعد یہ عورت کی مرضی ہے کہ وہ شناختی کارڈ پر والد کا نام لکھوانا چاہتی ہے یا شوہر کا ۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نادرا نے دیہی خواتین کی سالانہ کانفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نادرا کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے، شادی کے بعد عورت کی مرضی ہے شناختی کارڈ میں باپ کا نام لکھوائے یا خاوند کا، عورتوں کی رجسٹریشن کے لیے نادرا میں خواتین پر مبنی سپیشل ڈیپارٹمنٹ بنا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میٹرک کےنتائج کا اعلان کر دیا گیا۔۔ کامیابی کا تناسب 98.10فیصد رہا

طارق ملک کا مزید کہنا تھا کہ  ہم اقلیتی برادری کی ترجیح بنیادوں پر رجسٹریشن کر رہے ہیں، نادرا میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، مختلف کیسز میں 262 ملازمین چارج شیٹ ہو چکے ہیں اور 107 کو نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے۔طارق ملک نے بتایا کہ پہلا شناختی کارڈ فری دیا جاتا ہے، اگر کوئی فیس وصول کرے تو نادرا میں شکایات درج کروائیں ۔

یہ بھی پڑھیں:آریان خان کی جیل سے ویڈیو کال۔ والدین سے بات کرتے روتے رہے