فضائی آلودگی ۔۔ لاک ڈاؤن کی تیاریاں

Nov 15, 2021 | 14:56:PM
لاک ڈاؤن سموگ
کیپشن: سموگ کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی  کے معاملے پر  سپریم کورٹ میں سماعت  ہوئی۔ دہلی حکومت نے سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کرا دیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی حکومت نے موقف اختیار کیا کہ  فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے لاک ڈاؤن کیلئے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے پڑوسی ریاستوں کو بھی لاک ڈاؤن کرنا ہوگاجبکہ بھارتی سپریم کورٹ نے کہا کہ ہم فضائی آلودگی میں کمی چاہتے ہیں ہم ہر معاملے میں ہدایات دینے نہیں بیٹھے ہوئے ۔بھارتی عدالت کے مطابق  فضائی آلودگی میں ٹرانسپورٹ اور صنعتوں کا بڑا حصہ ہے۔ریاستی اور مرکزی حکومت آلودگی سے نمٹنے کیلئے کل تک ایکشن پلان سے آگاہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی کھلاڑیوں کا انوکھا جشن۔۔جوتوں میں مشروب ڈال کر پیتے رہے۔۔ویڈیو وائرل