اسلام آباد میں سیاسی کشیدگی، پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریزکہاں ہوگی۔۔؟؟

Mar 15, 2022 | 16:18:PM
پاکستان آسٹریلیا ون ڈے
کیپشن: پاکستان اور آسٹریلیا کے دورمیان ون ڈے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلام آباد میں سیاسی گرما گرمی کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز لاہور منتقل کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلین کرکٹ ٹیم 24 سال کے بعد پاکستان کے دورے پر پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 29 مارچ کو راولپنڈی میں شیڈول ہے مگر اسلام آباد میں حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے اب ٹیسٹ سیریز لاہور منتقل کرنے کا منصوبہ بنایاجارہا ہے ۔
اسلام آباد میں اس وقت خاصی سیاسی گرما گرمی ہے،تحریک انصاف نے اسلام آباد میں جلسہ فائنل کرلیا ہے ، مولانا فضل الرحمان بھی کارکنوں الرٹ رہنے اور 23 مارچ کو لانگ شروع کرنے کی کال دے چکے ہیں ایسی صورتحال میں جڑواں شہر میں حالات کشیدہ ہوسکتے ہیں جس کے پیش نظر سیریز لاہور منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔آسٹریلوی ٹیم اس وقت ٹیسٹ سیریز کھیلنے میں مصروف ہے ،پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا گیا اور اب نیشنل سٹیڈیم کراچی میں دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلاجارہا اس کے بعد تیسرا ٹیسٹ میچ لاہور میں کھیلا جانا ہے ۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز 29 مارچ سے شروع ہو گا جس کا دوسرا میچ 31 مارچ اور تیسرا میچ 2 اپریل کو ہو گا جبکہ واحد ٹی 20 میچ پہلے سے ہی لاہور میں شیڈول ہے۔ 
یہ بھی پڑھیں:پسند کی شادی نہ ہونے پر جونیئر فٹبالر نے خود کشی کرلی