او آئی سی اجلاس میں مداخلت نہیں ہونے دینگے۔ وزیرخارجہ

Mar 15, 2022 | 08:53:AM
او آئی سی اجلاس میں مداخلت نہیں ہونے دینگے۔ وزیرخارجہ
کیپشن: شاہ محمود قریشی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ اوآئی سی کانفرنس اسلام آبادمیں ہونےجارہی ہے،اوآئی سی اجلاس میں مداخلت نہیں ہونےدیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کہتی ہےہمارےپاس نمبرزپورےہیں،نمبرزپورےہیں تواسلام آبادمیں دھرنوں کی کیاضرورت ہے،کچھ چیزیں ایسی ہیں جووزیراعظم قوم سےشیئرکرناچاہتےہیں،جلسےکےذریعےوزیراعظم عمران خان قوم کواعتمادمیں لیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اوآئی سی اجلاس کیلئےدعوت نامےبھیجےجاچکےہیں،اسلام آبادمیں اوآئی سی اجلاس پاکستان کیلئےاعزازہے۔

یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر۔دیور نے بھابھی اور تین بچوں کو قتل کردیا
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتمادکامقابلہ آئینی وقانونی طریقےسےکرینگے،ارکان کودھمکی دینےیارابطوں میں رکاوٹ ڈالنےکاکوئی ارادہ نہیں۔تمام ارکان اپنی آئینی وقانونی ذمہ داری کوبخوبی سمجھتےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتمادپیش کرنااپوزیشن کا آئینی حق ہے،عدم اعتمادکامقابلہ کرناہمارآئینی وجمہوری حق ہے۔پیپلزپارٹی نےلانگ مارچ کیاحکومت نےکہیں نہیں روکا،لانگ مارچ کرنےوالوں کوآئندہ بھی نہیں روکاجائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کا نیا وزیراعلیٰ کون ؟نام سامنے آ گیا