سینٹ الیکشن، نتائج چیلنج کرنے کیلئے پیپلز پارٹی  کاآئینی پٹیشن کا مسودہ تیار

Mar 15, 2021 | 16:00:PM
 سینٹ الیکشن، نتائج چیلنج کرنے کیلئے پیپلز پارٹی  کاآئینی پٹیشن کا مسودہ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینٹ الیکشن کے نتائج چیلنج کرنے کے لئے آئینی پٹیشن کا مسودہ تیار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سینٹ چیئرمین کا انتخاب ہارنے کے بعد پیپلز پارٹی نے نتائج چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پیپلز پارٹی نے آئینی پٹیشن کا مسودہ تیار کر لیا ، پیپلز پارٹی کی لیگل ٹیم نے آصف علی زرداری کو آئینی مسودے پر بریفنگ دی، پی پی قیادت نے مجوزہ پٹیشن کے مسودے کی منظوری دے دی۔پی پی آرٹیکل 199 کے تحت چیئرمین سینٹ الیکشن نتائج چیلنج کرے گی اور اس سلسلے میں کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی جائے گی۔ پیپلز پارٹی کی لیگل ٹیم نیئر بخاری، فاروق ایچ نائیک، اور لطیف کھوسہ پر مشتمل ہے، واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ انتخاب میں 7 ووٹ مسترد کرنے کا عمل چیلنج کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ دو دن قبل چیئرمین سینیٹ الیکشن کے نتائج عدالت میں چیلنج کرنے کے لیے فاروق ایچ نائیک نے ایک درخواست تیار کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ نام پر مہر لگانا مسترد نہیں کیا جا سکتا، 7 مسترد ووٹوں کو گیلانی کےحق میں شامل کیا جائے تو 49 ووٹ بنتے ہیں، جان بوجھ کر ووٹوں کو نام کے اوپر مہر لگنے پر اعتراض کیا گیا، مسترد ووٹوں کو گیلانی کے حق میں کاؤنٹ کرنے سے گیلانی جیت جائیں گے۔