وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس۔۔اہم فیصلے

Jun 15, 2021 | 23:10:PM
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس۔۔اہم فیصلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو حق رائے دہی دینے کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیا۔
 تفصیلا ت کے مطا بق وفا قی کا بینہ کے اجلا س میں الیکشن اصلاحات بل 11جون 2021کو قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینٹ کو بھجوا دیا گیا ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا اختیار کے حوالے سے آرڈیننس قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینٹ کو بھجوا دیا گیا ہے۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ نادرا کے سسٹم کے آڈٹ کے حوالے سے وزارتِ انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کی رپورٹ پیش کی جا چکی ہے۔ ای وی ایم کا الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرہ کرایا جا چکا ہے۔ نیشنل انسٹییٹیوٹ آف الیکٹرانکس اور کامسیٹس کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی پروٹوٹائپ تیاری کا عمل جا رہی ہے۔

کابینہ نے لاہور والٹن ائیرپورٹ کے مقام پر سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے قیام کے حوالے سے حاصل ہونے والی آمدنی کی تقسیم کا فیصلہ لیا۔ آمدنی کا 42.6فیصد سول ایوی ایشن کو جبکہ 57.4فیصد پنجاب گورنمنٹ کو ملے گا۔ مذکورہ زمین 52ایکڑ سول ایویشن کی ملکیت جبکہ 70ایکٹر حکومت پنجاب کی ملکیت ہے کابینہ نے ہوائی کمپنی اے ایچ ایس ائیر انٹرنیشنل کے چارٹر لائسنس کلاس ٹو کو 17اگست2016سے ریگولرائز کرنے کی منظوری دی۔ اس لائسنس میں مزید توسیع مروجہ پالیسی کے مطابق وزیر برائے ہوابازی کی جانب سے کی جائے گی کابینہ نے عزیز نشتر، ثاقب ہمدانی اور قاصف شاہد کو پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ میں بطور پرائیویٹ ممبرز تعینات کرنے کی منظوری دی۔

کابینہ نے برگیڈئیر نعمان احمد کو ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ میں بطور ممبر پراجیکٹ پلاننگ تعینات کرنے کی منظوری دی۔ کارلٹن ہوٹل کراچی کی 2.07ایکٹر اراضی پر اپارٹمنٹس کی تعمیر کا معاملہ موخر کر دیا۔ کراچی میں پاکستان کوارٹرز کی اراضی کا معاملہ حل کرنے کے حوالے سے وزارت ہاوسنگ کی تجویز پر مزید غور کرنے کی ہدایت کی ۔پاکستان کوسٹ گارڈز فاونڈیشن کے قیام پر فیصلہ موخر کر دیاگیا۔ ریپ اور گھریلو تشدد کے جرم میں ناورے حکومت کی جانب سے سزا یافتہ مجرم محمد اویس کو ناروے حکومت کے حوالے کرنے کی منظوری دی ۔غیر ملکی پنجابی فلموں کی درآمد کا معاملہ مزید غور کے لئے موخر کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بزرگ شہری نے 37 ویں شا دی کر ڈالی۔۔ویڈیو وا ئرل