مسلمان خاندان پر ٹرک سے حملہ کرنیوالا ملزم اب  دہشتگردی کےمقدمے کا سامنا کرےگا

Jun 15, 2021 | 11:24:AM
مسلمان خاندان پر ٹرک سے حملہ کرنیوالا ملزم اب  دہشتگردی کےمقدمے کا سامنا کرےگا
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کینیڈا میں ٹرک کے ذریعے مسلمان خاندان کو  روندنے والے ملزم پر دہشتگردی کا مقدمہ عائد کرنے کی منظوری دیدی گئی ۔

کینیڈا کے اٹارنی جنرل نے انٹاریو میں مسلمان خاندان کو ٹرک تلے روند کر قتل کے کیس میں پولیس نے ملرم پر دہشت گردی کا مقدمہ عائد کرنے کی منظوری دی ۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 20 برس کے نیتھینیل ویلٹمین پر انٹاریو کے شہر لندن میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کو ان کے مذہب کی وجہ سے قتل کے الزامات کا سامنا ہے۔ ویلٹمین پر قتل کے چار اور اقدامِ قتل کا ایک الزام عائد کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ 6 جون کو کینیڈا میں دہشت گردی کے واقعے میں ایک ہی خاندان کی تین نسلیں زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی تھیں۔ جن میں 46 سالہ فزیو تھیراپسٹ سلمان افضل، ان کی اہلیہ اور پی ایچ ڈی کی طالبہ 44 سالہ مدیحہ سلمان، نویں جماعت کی طالبہ 15 سالہ یمنیٰ سلمان اور اُن کی 74 سالہ ضعیف دادی شامل ہیں جبکہ اسی خاندان کے 9 سالہ فائز سلمان زیرِ علاج ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ دہشتگردی کا کسی مذہب سے تعلق نہیں، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد سے انسانوں کو تقسیم کیا جارہا ہے، اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات کے تناظر میں عالمی رہنما صورتحال کی سنگینی کا احساس اور نفرت پھیلانے والی ویب سائٹس کے خلاف بین الاقوامی سطح پر کارروائی کریں، سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت پھیلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

خیال رہے کہ یہ واقعہ انٹاریو کے شہر لندن میں پیش آیا تھا جب 20 سالہ مقامی شخص نے اپنی گاڑی اس خاندان کے افراد پر اس وقت چڑھا دی تھی جب وہ اپنے گھر کے باہر چہل قدمی کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں ہوشیار۔۔ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بند کرنے کا اعلان