سندھ میں کورونا سے 7 اموات، 254 نئے کیسز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سندھ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 10 ہزار 609 ٹیسٹ کئے گئے جن کے نتیجے میں 254 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 7 مریض انتقال کرگئے۔
وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان میں سید مراد علی شاہ نے 7 مریضوں کے انتقال کے بعد سندھ میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4226 ہوگئی ہے جو کہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 384 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ صوبے کے ہسپتالوں میں زیر علاج کورونا سے متاثرہ 436 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 56 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق نئے رپورٹ ہونے والے 254 کیسز میں سے 158 کا تعلق کراچی سے ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے ایس او پیز پر عمل کرنے اور ماسک استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔