ابرار الحق کا لاپتا کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی خواہش پوری کرنے کا اعلان

Feb 15, 2021 | 22:40:PM
ابرار الحق کا لاپتا کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی خواہش پوری کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ہلال احمر کے چیئرمین ابرار الحق نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے-ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران لاپتا ہونے والے پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے گاؤں میں سکول تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ابرار الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں کہا کہ میں نے ابھی یہ سنا ہے کہ محمد علی سدپارہ یہ مشن پورا ہونے کے بعد اپنے گاؤں میں ایک سکول بنانا چاہتے تھے۔گلوکار نے مزید لکھا کہ لہٰذا ہم نے ان کا خواب پورا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور انشااللہ ہمارے ہیرو کی یاد میں ان کے گاؤں میں سکول بنایا جائے گا۔ اکثر سوشل میڈیا صارفین نے ابرار الحق کے مذکورہ اعلان کو سراہا اور مدد کی پیشکش بھی کی۔ 
خیال رہے کہ پاکستان کے کوہ پیما محمد علی سدپارہ، چلی کے جان پابلو موہر اور آئس لینڈ کے جان سنوری موسم سرما کے دوران کے-2 کی چوٹی سر کرنے کی مہم کے دوران 5 فروری کو لاپتا ہوگئے تھے۔امکان تھا کہ وہ 5 فروری کو موسم سرما میں کے ٹو سر کرلیں گے لیکن جمعے کی رات کو ان کا بیس کیمپ سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ تینوں کوہ پیماو¿ں کو آخری مرتبہ کے-2 کے مشکل ترین مقام 'بوٹل نیک' پر دیکھا گیا تھا، جس کے بعد گزشتہ ایک ہفتے سے موسم کی خراب صورتحال کے باعث ان کی زمینی اور فضائی تلاش ناکام ہورہی ہے۔