مذاکرات نہیں سلیکٹڈ وزیراعظم کا استعفا چاہئے،مو لا بخش چا نڈیو

Dec 15, 2020 | 22:22:PM
 مذاکرات نہیں سلیکٹڈ وزیراعظم کا استعفا چاہئے،مو لا بخش چا نڈیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play
  • (24نیوز )پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی تحریک نے حکومت کو گھٹنوں کے بل گرا دیا ہے۔ایک  بیان میں انہوں نے کہا کہ جو وزیراعظم این آر او کے طعنے دیتے تھے، آج وہ این آر او کی بھیک مانگ رہے ہیں۔
      ان کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ نے اپوزیشن سے این آر او کیلئے پریس کانفرنس کی۔مذاکرات کا وقت تھا تو یہ آنکھیں دکھا رہے تھے، اب خیرات میں مذاکرات مانگ رہے ہیں، اب مذاکرات نہیں سلیکٹڈ وزیراعظم کا استعفا چاہئے۔ قوم جعلی مینڈیٹ والی اس حکومت کو مزید برداشت نہیں کر سکتی۔ان کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم اب روزانہ کئی کئی اجلاس بلا کر بچنے کی تدبیریں بنا رہے ہیں۔ خان صاحب کا اقتدار نہیں بچ سکتا، یہ تنہا ہو گئے ہیں۔