پیپلز پارٹی ایک اور بڑا عہدہ لینے میں کامیاب

Aug 15, 2022 | 14:54:PM
پیپلز پارٹی,بڑا عہدہ , کامیاب,گلگت بلتستان,صدر مملکت, عارف علوی, تحریک انصاف
کیپشن: پیپلز پارٹی لوگو(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی گورنر شپ لینے میں کامیاب ہوگئی  اور صدر مملکت نے مہدی شاہ کی گورنر گلگت بلتستان تعیناتی کی منظوری دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی ایک اور آئینی عہدہ لینے میں کامیاب ، گلگت بلتستان میں اب پیپلز پارٹی کا گورنر ہوگا۔صدر مملکت عارف علوی نے تحریک انصاف کے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین کا استعفیٰ 24 جون 2022 کو منظور کیا تھا جس کے بعد یہ آئینی عہدہ خالی تھا، گلگت بلتستان کے لئے پیپلزپارٹی کے مہدی شاہ اورن لیگ کے شفیق الدین کے نام شارٹ لسٹ کئے گئے تھے  تاہم قرعہ فال مہدی شاہ کے نام نکلا اور پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی گورنر شپ لینے میں کامیاب ہوگئی۔

صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم شہبازشریف کی سفارش پر مہدی شاہ کی گورنر گلگت بلتستان تعیناتی کی منظوری دیدی ، عارف علوی نے گلگت بلتستان آرڈر، 2018 کے سیکشن 33 تین، کے تحت وزیراعظم کی سفارش پر تعیناتی کی منظوری دی۔

خیال رہے کہ مہدی شاہ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان