ایپل 2025ء تک اپنی ڈیوائسز کی بیٹریاں 100 فیصد ری سائیکلڈ میٹریل سے بنائے گا

Apr 15, 2023 | 14:33:PM
ایپل 2025ء تک اپنی ڈیوائسز کی بیٹریاں 100 فیصد ری سائیکلڈ میٹریل سے بنائے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایپل کا دعویٰ ہے کہ وہ 2025ء تک اپنے آئی فون اور میک کی بیٹریوں میں پرانے آلات سے 100 فیصد ری سائیکل شدہ کوبالٹ استعمال کرے گا۔

ایپل کی جانب سے اس منصوبے کے بارے میں رواں ہفتے ہی بتایا گیا ہے جس کے مطابق ایپل اپنی ڈیوائسز کی بیٹریوں کو بنانے میں 100 فیصد ری سائیکلڈ کوبالٹ استعمال کرے گا۔ کوبالٹ ایک کیمیکل مادہ ہے جو تقریباً سب ہی لیتھیم بیٹری استعمال کرنیوالے موبائلز ٹیبلٹس اور لیپ ٹاپس کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب ایپل پر کان کنی اور کوبالٹ جیسی دھاتوں کو ڈھونڈنے کے حوالے سے شدید تنقید کی جارہی ہے جس میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایسا کرنے میں ایپل کمپنی براہ راست چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی اور بچوں کے استحصال میں ملوث ہے۔

فوٹو: میل آن لائن

اس مسئلے کا ایک صرف یہی معاشرتی پہلو نہیں۔ ماہرین کے مطابق کوبالٹ کو پراسیس کرنا اور استعمال کے قابل بنانے کے دوران ہوا، زمین اور زیر زمین پانی تک آلودہ ہوتا ہے جو اس زمین سے پیدا ہونیوالی خوراک تک کو کھانے کے قابل نہیں چھوڑتی۔

فوٹو: میل آن لائن

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے 2016ء میں جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل، سام سنگ اور سونی جیسی کمنیاں ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں جہاں 12 سال تک کے بچوں سے کام لیا جارہا ہے یہاں تک انہیں زیر زمین کانوں میں بھی کام کرنا پڑتا ہے۔