ڈیزل اور پٹرول کو ضائع ہونے سے کیسے بچائیں؟ 5 اہم اصول سامنے آگئے

Apr 15, 2023 | 13:18:PM
ڈیزل اور پٹرول کو ضائع ہونے سے کیسے بچائیں؟ 5 اہم اصول سامنے آگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایک کار ایکسپرٹ نے بتا دیا ہے کہ کس طرح ڈرائیونگ کرتے ہوئے فیول کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔

موجودہ دور مہنگائی میں جہاں ضروریاتِ زندگی کی ہر چیز مہنگی سے مہنگی ہوتی جا رہی ہے ایسے میں دوران سفر بہت سے لوگوں کو بتا ہی نہیں ہوتا کہ وہ انجانے میں اپنی گاڑی کے فیول کو ضائع کر کہ اپنا بھاری معاشی نقصان کر رہے ہوتے ہیں۔ اس پریشانی کے حل کیلئے ایک کار ایکسپرٹ نے پانچ اہم اقدامات بتا دیے ہیں کہ کس طرح سے دورانِ ڈرائیونگ ڈیزل اور پٹرول کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔

کار ایکسپرٹ کے بتائے گئے پانچ اصولوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے تیل کی بچت کیسے کی جائے؟

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے،آئل انڈسٹری کاحکومت سے مطالبہ

(1): اپنی رفتار دیکھیں

ماہرین کا کہنا ہے کہ 45 سے 50 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانا ایندھن کی کھپت کیلئے سب سے مؤثر ہے۔ لیکن 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے سے ایندھن کی کھپت 50 میل فی کھنٹہ کی رفتار سے چلانے کی نسبت 15 فیصد جبکہ 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلانے کی نسبت 9 فیصد زیادہ ہوتی ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار پر گاڑی چلانے سے 70 میل فی کھنٹہ کی رفتار پر گاڑی چلانے سے بھی 25 فیصد زیادہ ایندھن خرچ ہوتا ہے۔

(2): اپنے گیئر کا خیال رکھیں

ایندھن بچانے کیلئے سموتھ ڈرائیونگ ٹیکنیکس اختیار کریں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنی گاڑی کا ہموار چلنا دیکھیں نا ہی سخت بریکیں لگائیں اور نا ہی ایک دم سے گاڑی بگھائیں۔ 

لازمی پڑھیں: بند ٹرینوں کی بحالی کیلئے سماجی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

(3): گاڑی کا وزن کم کریں

اگر آپ کی گاڑی کی چھت پر ریک لگا ہوا ہے یا آپ کی گاڑی میں ایسا کچھ بھی ہے جس کی آپ کو ضرورت نہیں پڑتی تو اسے گاڑی سے ہٹا کر وزن کم کریں تا کہ ایندھن کی بچت کی جا سکے۔ کیونکہ ایک وزنی کار بظاہر زیادہ ایندھن استعمال کرتی ہے۔

(4): ٹائرز کا خیال رکھیں

فیول کے بچت کیلئے اپنی گاڑی کے پہیوں کا خیال رکھیں اور اگر انکو مرمت کی ضرورت ہو تو لازمی طور پر بروقت ان کی مرمت کروائیں۔ کیونکہ اچھی حالت کے ٹائرز کی نسبت فیول ایفیسنسی 5 فیصد تک بڑھ جاتی ہے۔

اور جانیں: جاپان کے وزیراعظم کی تقریر کے دوران دھماکہ، بھگدڑ مچ گئی

(5): ٹریفک بلاک سے اجتناب کریں

ایندھن کی کھپت کم کرنے کیلئے اپنا سفر کرنے سے پہلے اپنے راستے کا تعین کریں اور اگر ضرورت پڑے تو گوگل میپ اور اس جیسے کسی اور ایپ کی مدد لیں اور صاف اور ٹریفک کی روانی والے راستے کا انتخاب کریں۔ کیونکہ گاڑی ٹریفک میں پھنسنے کی وجہ سے گاڑی کا انجن بند کرنے اور بار بار سٹارٹ کرنے سے ایندھن کی کھپت زیادہ ہوتی ہے۔