امریکا کے اہم شہر میں 5 وقت اذان دینے کی اجازت مل گئی

Apr 15, 2023 | 11:11:AM
 امریکا کے بڑے میٹروپولیٹن شہروں میں شمار ہونے والے میناپولس میں لاؤڈاسپیکر سے اللہ اکبر کی صدائیں پانچ وقت گونجیں گی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکا کے بڑے میٹروپولیٹن شہروں میں شمار ہونے والے میناپولس میں لاؤڈاسپیکر سے اللہ اکبر کی صدائیں پانچ وقت گونجیں گی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق میناپولس امریکا کا پہلا بڑا شہر بن گیا ہے جس نے مساجد کو ہر روز پانچ وقت اذان کو عوامی طور پر نشر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

منیاپولس سٹی کونسل نے متفقہ طور پر شہر کے شور آرڈیننس میں تبدیلیاں کرتے ہوئے ایک قرارداد کی منظوری دی جس کے بعد مسلمان لاؤڈاسپیکر پر روازنہ پانچ بار اذان دے سکیں گے۔

اس سے قبل مخصوص اوقات میں صبح اور شام میں اذان کو عوامی طور پر دینے سے روکا گیا تھا۔

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) کی مینیسوٹا برانچ کے ڈائریکٹر جیلانی حسین نے ووٹنگ کے بعد ایک بیان میں کہا کہ یہ ہماری پوری قوم کے لیے مذہبی آزادی اور تکثیریت کی ایک تاریخی فتح ہے جس پر م منیاپولس سٹی کونسل کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے یہ عظیم مثال قائم کی اور ہم دوسرے شہروں سے بھی اس کی پیروی کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔