روسی بحری جنگی جہاز   بحیرۂ اسود میں غرق، ہم نے تباہ کیا، یوکرین کا دعویٰ

Apr 15, 2022 | 19:35:PM
روسی ،گائیڈڈ ،میزائل ،کروزر، جہاز 
کیپشن: روسی گائیڈڈ میزائل کروزر جہاز  (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ  بحیرۂ اسود میں ایک گائیڈڈ میزائل کروزر جہاز  آگ لگنے کے باعث غرق ہو گیا ہے ،  یوکرینی انتظامیہ  کا کہنا ہے  کہ ’مسکوا‘جہاز  کو گائیڈڈ میزائیل سے نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق روس کا ’مسکوا‘ نامی جہاز بحیرۂ اسود میں آگ لگنے کے بعد ڈوب گیا۔روسی وزارت دفاع نے جمعے کو علی الصباح بتایا کہ یہ جہاز اپنی منزل کی طرف بڑھ رہا تھا کہ اسکے گولہ بارود کے ذخیرہ میں ہوئے دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد وہ اپنا توازن کھو بیٹھا اور بحیرۂ اسود میں غرق ہو گیا۔ روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ اس جہاز کا عملہ اس سے با حفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔  

دوسری جانب اس سے قبل یوکرینی انتظامیہ نےدعویٰ کیا تھا   کہ ’مسکوا‘ جہاز  کو گائیڈڈ میزائیل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔گزشتہ 50 دن میں مسکوا روس  کا پہلا جہاز نہیں ہے جو نقصان اٹھانے کے بعد غرق ہوا۔ اس سے پہلے بھی یوکرین کی بردیانسک بندرگاہ کے قریب یوکرینی فوج کے حملے میں روس کا ایک اور جہاز غرق ہو گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:  اسرئیلی پولیس کا مسجد الاقصی پر دھاوا،تشددسے 152 فلسطینی نمازی زخمی،300 گرفتار