قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب۔ڈپٹی سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہو گی۔ پرویز اشرف سپیکر کا حلف اٹھائیں گے

Apr 15, 2022 | 17:57:PM
اجلاس۔قومی اسمبلی۔ڈپٹی سپیکر۔تحریک عدم اعتماد۔حلف
کیپشن: اسمبلی ہال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قومی اسمبلی کا اجلاس کل 12بجے طلب کر لیا گیا۔نومنتخب سپیکر راجہ پرویز اشرف حلف اٹھائیں گے، ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔جاری ہونیوالے پانچ نکاتی ایجنڈے کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ ہوگی ۔ واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کیلئے راجہ پرویز اشرف کے علاوہ کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے اس طرح راجہ پرویز اشرف بلا مقابلہ سپیکر منتخب ہو چکے ہیں۔
ادھر امکان ہے کہ ڈپٹی سپیکر قاسر سوری عہدے سے مستعفی ہو سکتے ہیں کیونکہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ میں تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر کے مستعفی ہو جاﺅں گا ان کے مطابق وہ اب تک 123ارکان کے استعفے منظور کر چکے ہیں لہٰذا غالب امکان یہی ہے کہ وہ عدم اعتماد کے بغیر ہی عہدہ چھوڑ دینگے۔اس سے پہلے سپیکر اسد قیصر استعفا دے چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب۔ ہنگامی فیصلہ ہو گیا