مولانا فضل الرحمان کی جماعت کابینہ میں شامل ہوگی یا نہیں ؟؟

Apr 15, 2022 | 09:29:AM
مولانا فضل الرحمان ،
کیپشن: مولانا فضل الرحمان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اہم اتحادی جمعیت علماءاسلام فضل الرحمان نے تاحال کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا ، پارٹی ذرائع کے مطابق حتمی فیصلہ پارٹی مشاورت کے بعد کیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی پارٹی جمعیت علماءاسلام نے تاحال کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا ہے پارٹی ذرائع کے مطابق کابینہ میں شامل ہونے یا نا ہونے کا فیصلہ جلد ہوجائیگا۔ذرائع کے مطابق جے یوآئی کی وفاقی کابینہ میں شمولیت سے متعلق مشاورت جاری ہے،پارٹی کے مطابق حکومت کے اتحادی ہے مگر کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ پارٹی مشاورت سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف کابینہ میں کس کو کونسی وزارت ملے گی؟ اہم خبر