جمادی الاول کا چاند نظر نہیں آیا

کسی علاقےسے بھی جمادی الاول کاچاند نظر آنےکی شہادت نہیں ملی، رویت ہلال کمیٹی

Nov 14, 2023 | 20:38:PM
جمادی الاول کا چاند نظر نہیں آیا
کیپشن: اجلاس میں محکمہ موسمیات، سپارکو اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملک بھر میں جمادی الاول 1445 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔

ماہ جمادی الاول کا چاند دیکھنے کیلئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس ہوا جبکہ زونل کمیٹی کے ممبران نے دیگر شہروں سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں محکمہ موسمیات، سپارکو اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ اسلام آباد سمیت ملک کے کسی علاقے میں چاند نظر نہیں آیا ہے، زونل رویت ہلال کمیٹیوں کو کہیں سے شہادت موصول نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ یکم جمادی الاول 1445 ہجری بروز جمعرات 16 نومبر کو ہوگی۔