آسام:علیحدگی پسندوں کا حملہ،  کمانڈنگ آفیسر کی اہلیہ، بچہ اور7 بھارتی فوجی ہلاک

Nov 14, 2021 | 00:10:AM
آسام میں علیحدگی پسندوں کا حملہ
کیپشن: آسام میں علیحدگی پسندوں کا حملہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے شہر منی پور میں علیحدگی پسندوں کے حملے کے نتیجے میں  آسام رائفلز کے  کمانڈنگ آفیسر کی اہلیہ اور انکا بچہ مار ا گیا جبکہ اس حملے 7 فوجیوں بھی ہلاک ہو گئے۔

بھارت کے نجی ٹی وی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق یہ حملہ ہفتہ کی صبح دس بجے شیکھن بیہانگ تھانے کے علاقے میں ہوا۔ اطلاعات کے مطابق 46 آسام رائفل کے کمانڈنگ آفیسر اپنے اہل خانہ اور کیو آر ٹی کے ساتھ جا رہے تھے کہ علیحدگی پسندوں نے ان کے قافلے پر حملہ کر دیا۔ رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہےکہ  کیو آر ٹی میں تعینات کمانڈنگ آفیسر کی اہلیہ اور ان کا ایک بچہ مارا گیا ،اس حملے میں 7 بھارتی فوجیوں کے جاں بحق ہونے کی بھی خبر ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: بھارتی پولیس نے26 نکسلی علیحدگی پسندوں کو ہلاک کر دیا