بھارتی پولیس نے26 نکسلی علیحدگی پسندوں کو ہلاک کر دیا

Nov 13, 2021 | 21:59:PM
نکسل ،موومنٹ، بھارت
کیپشن: نکسل موومنٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ریاست مہاراشٹر ا کی پولیس نے گڑھ چرولی میں 26 نکسلی علیحدگی پسندوں  کو  ہلاک کر دیا۔  آپریشن میں چار پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔

بھارتی نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق گڑھ چرولی ضلع میں آج صبح سات بجے آپریشن شروع ہو۔ اطلاع ملنے پر  پولیس نے نکسلی گروپ کے کیمپوں پر  حملہ کر دیا ۔  جس کے نتیجے میں 26 نکسلی علیحدگی پسندہلاک ہو گئے رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ مقابلے میں نکسلی گروپ کا اہم رکن ملند تیل تمبڑے بھی مارا گیا ہے۔ وہ بھیما کوریگاؤں تشدد  کیس میں بھارتی شہر پونے کی پولیس کو مطلوب تھا ۔ تیل تمبڑے سی پی آئی (ماؤسٹ) کی سینٹرل کمیٹی کا رکن تھا ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ مقابلے میں پولیس نے نکسلیوں کے کئی کیمپ بھی تباہ کئے ہیں ۔

پولیس کو گڑھ چرولی ضلع کے کورچی تعلقہ کے گیارہ بتی ، کوٹ گل علاقوں کے جنگل میں نکسلیوں کے ذریعہ کیمپ لگائے جانے کی اطلاع ملی تھی ۔ اس کے بعد پولیس کی سی 60 نام کی ٹیم جیسے ہی ٹھکانوں کے پاس پہنچی تو نکسلیوں کو اس کی خبر ہوگئی ۔ نکسلیوں نے پولیس کی جانب گولہ باری شروع کردی ، جس کے بعد پولیس نے بھی جوابی حملہ کرتے ہوئے گولہ باری شروع کی ۔ کئی گھنٹوں تک چلے اس اہم آپریشن میں 26 نکسلی علیحدگی پسند مارے گئے ۔
یہ بھی پڑھیں: ابھی تماری کافی کرکٹ باقی ہے۔۔شاہد آفریدی کا ویرات کوہلی کو بڑا مشورہ