پنجاب حکومت کا کسانوں کیخلاف بڑا اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کسانوں کیلئے بری خبر, پنجاب حکو مت نے نہری پانی کے استعمال پر عائد آبیانہ فیس مزید بڑھانے کا فیصلہ کر لیا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے محکمہ خزانہ کو ٹاسک سونپ دیا، اضافی فیس سے موصول ہونے ولی رقم سے نہری نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں اجلاس ہوا تھا، جس میں صوبائی وزیر آبپاشی محسن خان لغاری، صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، متعلقہ محکموں کے سیکرٹری اور وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید نے شرکت کی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے محکمہ خزانہ کو ٹاسک دیا ہے کہ نہری پانی کے استعمال پر کسانوں سے وصول ہونے والے آبیانہ فیس میں ترامیم کیں جائیں۔ آبیانہ فیس براہ راست کسانوں سے وصول کی جائے گی اور آبیانہ فیس میں اضافی وصولیوں سے نہری نظام کو بہتر کیا جائے گا۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے رواں مالی سال میں جولائی سے ابتک ہونےوالی آمدن ظاہر کر دی، حکومت کو اب تک ایک کھرب 87 ارب 55 کروڑ 76 لاکھ روپے آمدنی ہوئی، یہ آمدن گزشتہ مالی سال کی اتنی مدت کے دوران ایک کھرب 78 ارب 93 کروڑ 48 لاکھ روپے کی صوبائی آمدنی کے مقابلے میں 8 ارب 62 کروڑ 27 لاکھ روپے زائد ہے۔