سینٹ میں شکست کے بعد فضل الرحمان کا جارحانہ انداز۔۔ ن لیگ ، پی پی کو اہم پیغام بھجوادیا 

Mar 14, 2021 | 15:33:PM
سینٹ میں شکست کے بعد فضل الرحمان کا جارحانہ انداز۔۔ ن لیگ ، پی پی کو اہم پیغام بھجوادیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سینیٹ میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخاب میں شکست پر مولانا فضل الرحمان  نے جارحانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو حکومت پر  فوری چڑھائی کرنے اور اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز دے دی ہے۔پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں مولانا حزب اختلاف کی تمام جماعتوں کو قائل کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے 15 مارچ کو ہونے والے اجلاس کی تاریخ تبدیل کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ذریعے حزب اختلاف کی تمام جماعتوں کے سربراہان  کو خصوصی پیغام بھجوادیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے ساتھ اسمبلیوں سے استعفے بھی دینے چاہئیں، استعفوں کے ساتھ ہی لانگ مارچ موثر ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 15 کی بجائے 16 مارچ کو ہوگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان اجلاس میں دیگر جماعتوں کو اسمبلیوں سے استعفے دینے پر راضی کریں گے۔

دوسری جانب معاون خصوصی وزیراعظم ڈاکٹر  شہباز گل نے ردعمل میں کہا  ہے کہ  مولانا کی اپنے مفادات کے گرد گھومتی سیاست انجام کو پہنچ چکی ہے۔مولانا صاحب آپ ایک مارچ کرکے اسلام آباد سے نامراد لوٹ چکے ہیں، اب کے بار بھی شوق پورا کرلیں، ذلت آپ کا مقدر ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ 2008 اور 2013 کے انجینئرڈ اسمبلی آپ بھی تھے، بنگلہ نمبر 22 میں 10 سال تک رہتے وقت انجینئرڈ الیکشن یاد کیوں نہیں آئے۔