گورنرنے پنجاب اسمبلی کا نیا اجلاس ایوان اقبال میں طلب کرلیا

Jun 14, 2022 | 21:55:PM
پنجاب اسمبلی اجلاس ، فائل فوٹو
کیپشن: پنجاب اسمبلی اجلاس فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کا 40 واں اجلاس برخواست کردیا۔جبکہ اسمبلی کا 41واں اجلاس  ایوان اقبال میں طلب کر لیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے حوالے سے پنجاب حکومت اور اپوزیشن میں ٹھن گئی ۔اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی جانب سے بجٹ اجلاس بار بار منسوخ کرنے پر گورنر پنجاب بھی ایکشن میں آگئے ۔گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کا جاری اجلاس منسوخ کرکے نیا اجلاس ایوان اقبال میں طلب کرلیا ۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل 3بجے ایوان اقبال میں طلب کیا گیا ہے ۔
دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع کرتے ہی کل دوپہر ایک بجے تک ملتوی کردیا ، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس 8 گھنٹے سے زائد کی تاخیر سے شروع کیا۔پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس دو علیحدہ علیحدہ جگہوں پر ہوں گے ۔

اسپیکر کی طرف سے طلب کیا گیا اجلاس پنجاب اسمبلی میں ایک بجے ہوگا جبکہ گورنر پنجاب کی طرف طلب کیا گیا اجلاس ایوان اقبال میں تین بجے ہوگا ۔گورنر پنجاب کی طرف سے نئے حکم نامے پر تحریک انصاف رہنما اور پنجاب اسمبلی کے رکن محمود الرشید کہا کہ اجلاس کے حوالے سے گورنر پنجاب کا کوئی حکم نامہ نہیں ملا۔ایوان اقبال میں بلایا گیا اجلاس غیر قانونی ہوگا ۔ 

یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کی رکاوٹیں ،حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ