پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹوئٹر کی سروسز بحال

Jul 14, 2022 | 18:21:PM
پاکستان، سمیت ،دنیا ،ٹوئٹر ،سروسز ،بحال
کیپشن: پاکستان سمیت مختلف ممالک میں ٹوئٹر سروسز بحال۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان میں ٹوئٹر صارفین نے شکایت کی تھی کہ انہیں ٹوئٹر پر تصاویر اور پوسٹس اپ لوڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی لوگوں کو ٹوئٹر تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق دنیا بھر کے لاکھوں صارفین کو ٹوئٹر تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ 49 فیصد صارفین کو ٹوئٹر ایپ جبکہ 42 فیصد صارفین کو ویب سائٹ تک رسائی میں مشکل پیش آرہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں شدید بارشیں، محکمہ موسمیات کا نیا الرٹ جاری

اس کے علاوہ کچھ صارفین کو ٹوئٹر فیڈ بھی دکھائی نہیں دے رہی تھی اور انہیں پیج ری فریش کرنے کی ہدایت موصول ہورہی تھی۔