کراچی میں شدید بارشیں، محکمہ موسمیات کا نیا الرٹ جاری

Jul 14, 2022 | 18:01:PM
کراچی ،شدید ،بارشیں، محکمہ ،موسمیات ،نیا ،الرٹ ،جاری
کیپشن: محکمہ موسمیات نے کراچی میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) محکمہ موسمیات نے کراچی میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے۔ نمائندہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 سے 72 گھنٹوں کے دوران بحیرہ عرب، کراچی اور حب ڈیم کے گرد ونواح میں بارش متوقع ہے۔ اس حوالے سے سندھ اور بلوچستان کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق حب ڈیم انتظامیہ کو مروجہ ایس او پیز کے مطابق اضافی پانی کے محفوظ اخراج کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معاشی میدان سے اچھی خبر، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ انتظامیہ ہنگامی صورتحال میں حب ڈیم کے گرد مقیم آبادی کا محفوظ مقام پر بروقت انخلا یقینی بنائے۔ ترجمان این دی ایم اے کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔