پاکستان کا آئی ایم ایف سے معاہدہ، وزیراعظم کی مبارکباد

Jul 14, 2022 | 12:07:PM
فائل فوٹو
کیپشن: پاکستان کا آئی ایم ایف سے معاہدہ، وزیراعظم کی مبارک باد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کے ساتھ پاکستان کے معاہدے پر وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل ،وزیرخارجہ بلاول بھٹو اوران کی ٹیموں کومبارکباد دی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی ان وزراء کی کوششوں سے ہوا۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ڈیل ایک زبردست ٹیم ورک تھا اور فنڈ کے ساتھ معاہدے نے ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کی منزلیں طے کی ہیں۔

اس کےعلاوہ عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ معاہدے پرمفتاح اسماعیل نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر پوری قوم کو مبارک ہو کیوں کہ قوم مشکل فیصلوں میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ کھڑی رہی۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ قوموں پر مشکل وقت آتے ہیں اورپاکستانی قوم ان بحرانوں کو سمجھتی ہے تاہم اب مشکل وقت کے بعد قوم کو ریلیف دینے کا وقت آگیاہے۔