گورنر بلیغ الرحمان کو پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا گرین سگنل مل گیا

Jan 14, 2023 | 12:34:PM
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گورنر پنجاب سے ملاقات جس میں بلیغ الرحمان کو سمری کے معاملے پر پارٹی قیادت کی طرف سے گرین سگنل مل گیا۔ گورنر پنجاب کچھ ہی دیر میں وزیراعلیٰ کی سمری پر دستخط کر دیں گے
کیپشن: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گورنر پنجاب سے ملاقات جس میں بلیغ الرحمان کو سمری کے معاملے پر پارٹی قیادت کی طرف سے گرین سگنل مل گیا۔ گورنر پنجاب کچھ ہی دیر میں وزیراعلیٰ کی سمری پر دستخط کر دیں گے۔

ذرائع گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کرنے کے قانونی پہلوؤں پر بات ہوئی۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ جنیوا کانفرنس کی کامیابی اور موجودہ ملکی صورتحال کے دوران دوست ممالک کے تعاون سے معاشی استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ گورنر پنجاب بلیغ االرحمان نے اسحاق ڈار کو حالیہ بیرونی دوروں پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ملک کی تاریخ میں ایسے معاشی چیلنجز پہلے کبھی نہیں آئے، پاکستان کے ڈیفالٹ کا قطعی کوئی خطرہ نہیں اور یہ صرف چند ناقدین کا خواب ہی رہ جائے گا۔