کراچی اور حیدرآباد بلدیاتی انتخابات ہوں گے یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا

Jan 14, 2023 | 11:45:AM
کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں کل بلدیاتی انتخابات ہوں گے یا نہیں ؟ فیصلہ آج ہوگا۔ سندھ حکومت کی جانب سے بھیجے جانے والے خط کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا
کیپشن: بلدیاتی انتخابات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں کل بلدیاتی انتخابات ہوں گے یا نہیں ؟ فیصلہ آج ہوگا۔ سندھ حکومت کی جانب سے بھیجے جانے والے خط کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔

 اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر کریں گے۔ ممبران الیکشن کمیشن اجلاس میں شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے جانے والے خط کا جائزہ لیا جائے گا۔ سٹیٹک ڈیوٹی کے لئے فوری اور رینجرز کے دستیاب نا ہونے پر بھی الیکشن کمیشن جائزہ لے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ پولیس کی جانب سے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی رپورٹ کا بھی اجلاس مین جائزہ لیا جائے گا۔