ایف آئی اے کا اپنے سابق ڈی جی کو تفصیلات دینے سے انکار۔۔ لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

Jan 14, 2022 | 13:58:PM
سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمکن
کیپشن: سابق ڈی جی ایف آئی اے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات جاننے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 فروری کو تفصیلات طلب کرلیں۔

 تفصیلات کے مطابق جسٹس محمد امجد رفیق نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر احمد میمن کی درخواست پر سماعت کی، بشیر میمن اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، درخواستگزار کے وکیل میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے سابق ڈی جی بشیر احمد میمن کیخلاف تین مقدمات درج کر رکھے ہیں۔

درخواستگزار ویڈیو لنک کے ذریعے ایف آئی اے کے تفتیشی افسران کے ساتھ شامل تفتیش رہا، ایف آئی اے میں درج تمام مقدمات کی مکمل تفصیلات فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: پرائمری سکول کے بچوں کو بڑی خوشخبری مل گئی
 
وکیل نے استدعا کی  کہ عدالت درخواستگزار کیخلاف درج مقدمات کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کا حکم اور کیس کے حتمی فیصلے تک ایف آئی اے کو درخواستگزار کیخلاف تادیبی کارروائی نہ کرنے کا حکم دے۔

یہ بھی پڑھیں:اومیکرون کا خدشہ۔۔ تعلیمی ادارے بند

عدالت نے درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 فروری کو تفصیلات طلب کرلیں اور بشیر میمن کیخلاف تاحکم ثانی تادیبی کارروائی سے روک دیا۔