پانچ ہسپتالوں میں سی ٹی سکین مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ

Feb 14, 2023 | 13:47:PM
فائل فوٹو
کیپشن: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت رجب طیب اردوان ہسپتال ٹرسٹ کے بورڈ کا 45واں اجلاس
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت رجب طیب اردوان ہسپتال ٹرسٹ کے بورڈ کا 45واں اجلاس ہوا ۔اجلاس میں ترکی او رشام میں زلزلے سے جاں بحق افراد کیلئے دعامغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔اجلاس میں انڈس ہسپتال جوبلی ٹاؤن کو رجب طیب اردوان ہسپتال ٹرسٹ کے زیر انتظام فنکشنل کرنے کاجائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد او رملتان میں پولیس لائنز ڈسپنسریز کو بھی رجب طیب اردوان ہسپتال ٹرسٹ کے زیر انتظام کرنے کی تجویز پر غورکیا گیا اس کے لیےنگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے قابل عمل پلان طلب کرلیاْ۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہا تھا کہ پولیس لائنز میں قائم ڈسپنسریز کو انڈس کے زیر انتظام ہسپتالوں کی طرز پر چلانے کے بارے میں جلد حتمی سفارشات پیش کی جائیں۔اس کے علاوہ اُنہوں نے ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز میں لیور ٹرانسپلانٹ کیلئے اقدامات کاجائزہ لینے کی ہدایت جارہ کی ۔انڈس فاؤنڈیشن کے زیر انتظام 5ہسپتالوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سی ٹی سکین مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:چیئرنگ کراس دھماکے کے شہداء ہمارے دلوں میں بستے ہیں، قوم شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی‘محسن نقوی
اجلاس میں رجب طیب اردوان ہسپتال ٹرسٹ کے چیئرمین طلعت محمود، بانی چیئرمین میاں احسن، انوار احمد خان، فیصل آفریدی، میاں احمد فضل، عزیز الرحمن،ڈاکٹر تسمان ابن رسا،ڈاکٹر شفیق حیدراور آصف جاوید نےبھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ معروف صنعتکارگوہر اعجاز،صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم، ڈاکٹر جمال ناصر، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹریز سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئراو ردیگرحکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔