3 بجے کی ہیڈ لائنز

Dec 14, 2023 | 15:21:PM
3 بجے کی ہیڈ لائنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

1.لاہورہائیکورٹ سے پی ٹی آئی کوبڑاریلیف ۔ عام انتخابات بیوروکریسی سے کرانے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش۔ جسٹس علی باقر نجفی نے فائل چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کو ارسال کردی۔فیصلےمیں کہاگیادرخواست میں قومی ایشو سے متعلق نشاندہی کی گئی۔الیکشن کرانے پر غریب عوام کے اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔
2.لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد آراوزاورڈی آراوزکی ٹریننگ رو ک دی گئی ۔۔ الیکشن کمیشن نے حکم دے دیا۔
3.الیکشن کمیشن کا دورہ خیبر پختونخواہ ملتوی۔۔چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران نے آج کے پی کا دورہ کرنا تھا۔ الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری کے آفس میں عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔الیکشن کمیشن نے مرکزی سیکرٹریٹ میں مصروفیات کے باعث دورہ ملتوی کیا۔
4.پی ٹی آئی 8 فروری کے انتخابات ملتوی کرانے کی سازش کر رہی ہے۔ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی پی ٹی آئی پر تنقید،،کہا انتخابات میں تاخیر ہوئی تو ذمہ دار پی ٹی آئی ہو گی۔ پی ٹی آئی کی درخواستیں الیکشن سے فرار کی منصوبہ بندی ہے۔شہبازشریف نے کہا پی ٹی آئی ہمیشہ کی طرح دوغلی، دہری اور منافقانہ پالیسی پر کاربند ہے۔ پی ٹی آئی نہیں چاہتی ملک معاشی طور پر مضبوط ہو اور عوام کی معاشی مشکلات ختم ہوں۔ملک محمدخاں نے کہاالیکشن کمیشن اپنی صوابدید کے تحت آراوز لگاسکتا ہے۔
5.سابق جج شوکت صدیقی برطرفی کیس کی سپریم کورٹ میں براہ راست سماعت،،چیف جسٹس نے کہاجس شخص پر الزام لگا رہے ہیں انہیں فریق کیوں نہیں بنایا گیا؟وکیل حامدخان نے کہافیض حمید کو بطور گواہ سپریم جوڈیشل کونسل میں بلانا تھا۔چیف جسٹس نے کہا جن پر الزام لگا رہے انہیں فریق بنائیں ورنہ دوسرے نکتے پردلائل دیں ۔حامدخان نے کہا ہم فیض حمید کو فریق بنانا چاہتے ہیں۔کیس کی سماعت کل صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی ۔
6.آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی امریکی وزیر دفاع ا لائیڈ آسٹن سے ملاقات،، علاقائی سلامتی سے متعلق تازہ پیش رفت پر اور دو طرفہ دفاعی تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال ،،ترجمان پینٹاگون کے مطابق امریکی اوزیر دفاع نے ملاقات کی میزبانی کی۔ جنرل عاصم منیر کا بطور آرمی چیف امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔
7.غزہ میں اسرائیلی فوج کا قتل عام جاری ،،سکول پر بھی بمباری کردی۔ کئی فلسطینی شہید،، غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے جبالیہ، شجائیہ اور بیت حنون کے اطراف شدید بمباری کی۔ جنین کے علاقے میں بھی زمینی کارروائیاں ، متعدد فلسطینیوں کوشہیدکردیاگیا۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہادتیں ساڑھے اٹھارہ ہزارسے تجاوز، حماس کے ساتھ جھڑپوں میں لیفٹیننٹ کرنل، میجر اور کیپٹن سمیت مزید 10 اسرائیلی فوجی جہنم واصل ،ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد105 ہوگئی۔
8.اقوام متحدہ میں بھاری اکثریت سے منظورقراردادیں بے سود،،اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار،،،جنگ جاری رکھنے پراصرار ،،،اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہاہے عالمی دباؤ کے باوجود اسرائیل جنگ جاری رکھے گا۔ کوئی بھی چیز ہمیں جنگ بندکرنے سے نہیں روک سکتی۔اس سے پہلے اسرائیلی وزیر خارجہ بھی کہہ چکے عالمی برادری حمایت کرے یا نہ کرے حماس کے ساتھ جنگ جاری رہے گی۔
9.امریکی صدرجوبائیڈن کی کرسی خطرے میں ،،امریکی ایوان نمائندگان نے صدر بائیڈن کے مواخذے کی منظوری دیدی ۔۔ مواخذے سے متعلق قرارداد کے حق میں 221 اور مخالفت میں 212 ووٹ آئے۔۔ امریکی صدرکے بیٹے ہنٹربائیڈن نے یوکرین اور چین میں کاروبار کیے،،بائیڈن نے فائدہ اٹھایا،،ری پبلکنز کا الزام ،،بائیڈن نے اقدام کوبے بنیاد اور سیاسی شعبدہ بازی قراردیدیا۔سینیٹ میں اکثریت ہونے کی وجہ سے سے ڈیموکریٹس صدرکامواخذہ ناممکن۔
10.سارہ انعام قتل کیس میں شاہ نواز امیرکو سزائے موت کا حکم ،،،مجرم شاہ نواز امیرکو 10 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا،،شریک ملزمہ ثمینہ شاہ بری ،،سارہ انعام کو دسمبر 2022 کو اسلام آباد میں قتل کیاگیا تھا۔ سیشن جج ناصر جاوید رانا نے فیصلہ سنایا۔
11.سائفر کیس کا ٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد ،،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 20 دسمبر کے لیے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیے۔ بانی پی ٹی آئی کی حکم امتناع کی درخواست پر بھی نوٹس جاری۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی۔سائفر کیس کی آئندہ سماعت ان کیمرہ ہوگی۔خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔سائفر کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی۔
12.سابق وزیراعلی ٰسندھ اور پی ٹی آئی رہنما ارباب غلام رحیم نے نویں مرتبہ پارٹی بدل لی،،،سابق وزیر اعلیٰ سندھ جی ڈی اے میں شامل ہوگئے ۔ ارباب غلام رحیم ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کا حصہ رہ چکے ہیں،،،2003 میں ق لیگ میں شامل ہوکر وزیراعلیٰ سندھ بنے۔
13.لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری،،محسن سپیڈ نے مزید سپیڈ پکڑلی ،،، لاہور شہر میں نیا میگا پراجیکٹ لانے کا فیصلہ ،، ایل ڈی اے کا کریم بلاک انڈر پاس ، کریم بلاک تا ملتان روڈ سگنل فری کوریڈور بنانے کافیصلہ ،،،وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کم از کم اجرت کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم،،کم از کم اجرت کی ادائیگی نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت،، صوبے میں أجرت کی ادائیگیوں پر رپورٹ طلب ۔۔
14.ینگ ڈاکٹرزانسانیت کے دشمن بن گئے ۔۔۔سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیز18روز سے بند،،، مریضوں کے ایم آر ائی،،ایکسرے اور سی ٹی سکین رُک گئے ۔ آپریشن بھی متاثر ،،،سرکاری اسپتالوں میں صرف ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔آؤٹ ڈورآنے والے مریض رل گئے، ،مسیحاؤں سے ہڑتال ختم کرنے کامطالبہ
15.لاہور میں سموگ کم ہونے لگی ۔۔ ایئرانڈیکس کوالٹی کی شرح میں واضح کمی ،شہرکااے کیوآئی 200ریکارڈ،،،آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور دنیا بھر میں چھٹے نمبر پر آگیا۔ لاہور کامطلع جزوی طور پر آلود رہے گا،،درجہ حرارت گرنے سے موسم سرد،، صبح سویرے میدانی علاقے دھندکی لپیٹ میں رہے ، ،حدنگاہ انتہائی کم ہونے موٹروے کئی مقامات سے بندرہی۔
16.پرتھ میں پاک آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ میچ ،،آخری سیشن کاکھیل جاری ،، آسٹریلیانے پانچ وکٹوں کےنقصان پر 322 رنز بنالئے۔ڈیوڈوارنر کی شاندارسنچری ،، 130 رنز پرآؤٹ ،، عثمان خواجہ41 رنز بنا کر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔فہیم اشرف نے لیبو شین کو آؤٹ کیا۔ ڈیبیوکرنیوالے خرم شہزادنے سمتھ کوپویلین کی راہ دکھائی۔
17.شاعری کو نئی جہت دینے اوراردوادب میں جان ڈالنے والےجدید دور کے بڑے شاعر۔۔۔ جون ایلیا۔۔کا آج 92 واں یوم پیدائش، ،،گویا ۔۔۔لیکن۔۔۔ گمان۔۔۔ یعنی ۔۔اور کئی شعری مجموعوں کے خالق جون ایلیا نے یورپی ادب کی 35سے زائد نایاب کتب کے تراجم بھی کیے۔جون اردو کے عظیم شاعر،ادیب اور دانشور رئیس امروہوی کے چھوٹے بھائی تھے۔