امریکا نے افغانستان کے منجمد اثاثے جلد بحال نہ کرنے کا عندیہ دے دیا

Dec 14, 2021 | 17:23:PM
 ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی وافغان اثاثے
کیپشن: ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) امریکا نے افغانستان کے منجمد اثاثے جلد بحال نہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی کا کہنا ہے کہ افغان اثاثوں کا معاملہ کافی پیچیدہ ہے۔ منجمد اثاثے بحال نہ کرنے کی ایک سے زیادہ وجوہات ہیں۔ اثاثوں سے متعلق نائن الیون کے متاثرین نے کیس کر رکھا ہے۔طالبان کا بھلا کئےبغیر منجمداثاثوں کوافغان عوام تک پہنچانا بھی ایک بنیادی سوال ہے۔ اثاثےبحال کرنےسےمتعلق فی الحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔اتحادیوں اور شراکت داروں کیساتھ مل کر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حجر اسود کو ورچوئل دیکھنے، محسوس کرنے اور بوسہ دینے کی سہولت کا افتتاح

یا د رہے کہ افغان وزیرخارجہ نےحالیہ انٹرویو میں امریکا سے اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان کو غیر مستحکم یا افغان حکومت کو کمزور کرنا کسی کے مفاد میں نہیں۔ اثاثے جاری ہونے سے شدید مشکلات سے دوچار لاکھوں افغانوں کو فائدہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:بڑھاپا اور موت کو روکنے کے لیے ویکیسن تیار۔۔