سیاست میں بڑی ہلچل،بلوچستان کے 14 ارکان اسمبلی مستعفی

Dec 14, 2020 | 00:21:AM
سیاست میں بڑی ہلچل،بلوچستان کے 14 ارکان اسمبلی مستعفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت کی جانب سے ارکان اسمبلی کو استعفے پارٹی قیادت کے پاس جمع کرانے کی ہدایت کے بعد بلوچستان میں 14اپوزیشن ارکان  اسمبلی کی رکنیت سے استعفے دینے کا اعلان کردیا  اور اپنے استعفے پارٹی کی قیادت کو بھجوادیئے۔

تفصیلات کے مطا بق استعفے جمع کرانے والوں میں جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ، رکن صوبائی اسمبلی شام لال لاسی،عبدالواحد صدیقی سمیت 5 ارکان اسمبلی شامل ہیں۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیما نی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی، اختر حسین لانگو ، ثنا بلوچ ،میر محمد اکبر مینگل ،احمد نواز بلوچ , جانس ٹائٹس اور شکیلہ نوید دہوار نے بھی اپنے استعفے پارٹی قیادت کو دے دئیے ہیں۔ دونوں جماعتوں کے  دیگر ارکان اسمبلی بھی دو تین روز میں اپنے  استعفے پارٹی قیادت کو بھجوادیں گے۔ادھر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رکن اسمبلی نصر اللہ زیرے نے بھی اپنا استعفا پارٹی کے قائد محمود خان اچکزئی کو بھجوادیا ہے۔دوسری جانب آزاد رکن بلوچستان اسمبلی اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے بھی پی ڈی ایم کی ہدایت کی روشنی میں اپنی نشست سے استعفا دینے کا اعلان کیا ہے۔